اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود نے شدید مشکلات کے شکار ملک افغانستان کیلئے ایک ارب ریال کی امداد کا اعلان کر دیا۔ اس...
اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود نے شدید مشکلات کے شکار ملک افغانستان کیلئے ایک ارب ریال کی امداد کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال پر منعقدہ او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی نازک ہے ، افغان عوام مدد کیلئے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ، سعودی عرب نے افغانستان کی مدد کیلئے ایک ارب ریال مختص کیےہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں کشیدہ صورتحال کےخطےاوردنیاپراثرات مرتب ہوسکتےہیں، ہم افغانستان میں امن کےخواہاں ہیں، افغانستان کےمعاملےکوانسانی ہمدردی کی بنیادوں پردیکھناہوگا، دنیاکوعالمی امن کیلئےافغانستان میں کرداراداکرناہوگا۔
سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود نے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کم ترین وقت میں اجلاس کا انعقاد ممکن بنایا جس پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،اجلاس میں شرکت پر سیکرٹری جنرل او آئی سی سمیت دیگر افراد کا بھی مشکور ہیں ۔
ليست هناك تعليقات