Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا: راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد:پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا ہے، حکومت ...

اسلام آباد:پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کے ظالمانہ روئیے نے لوگوں کو معاشی طور پر بدحال کردیا ہے، حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت نے آئے دن پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے،ایک ماہ میں چارچار مرتبہ قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں،یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ عوام دشمنی پر تل گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔


ليست هناك تعليقات

Latest Articles