Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو قرض کے لیے منظور کی ...

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو قرض کے لیے منظور کی گئی رقم توانائی کے شعبوں میں ریفارمز اور بہتری کے لیے خرچ ہو گی جبکہ بجلی انفراسٹرکچر کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کے لیے رقم کا استعمال ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر نہ ہونے کے سبب بجلی ضائع ہوجاتی ہے۔ترسیلی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے موسم گرما میں بڑے پیمانے پر ناصرف لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بلکہ دھند اور خراب موسم کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرجاتی ہیں۔


ليست هناك تعليقات

Latest Articles