محکمہ داخلہ نے کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ داخلہ نے ہدای...
محکمہ داخلہ نے کرسمس کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کرسمس تقریبات، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں سمیت کرسمس بازاروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں، گرجا گھروں پر اضافی نفری لگائی جائے، آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد گرجا گھر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے، ایس پی سطح کے افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اورگرجا گھروں سے ملحقہ علاقے میں گشت بڑھایا جائے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے نیوائیرنائٹ پر فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کرتے ہوئے فائرنگ، ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیوایئرنائٹ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جائیں اور ایک مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیوایئرنائٹ کے موقع پر اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کے علاوہ مکینکس کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ليست هناك تعليقات