کراچی (ویب ڈیسک )حکومت سندھ نے کورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے تمام مسافروں کے...
کراچی (ویب ڈیسک )حکومت سندھ نے کورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔اس سلسلے میں محکمہ صحت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)سے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، ٹیسٹ مثبت آنے پرنمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائےگی۔اومی کرون کی تصدیق کے لیے نمونوں کی جینیاتی لیب میں جانچ کی جائےگی جس سے اومی کرون قسم کی تصدیق ہوسکے گی۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی، ڈاوجھا اور سٹیڈیم روڈ پر واقع ہسپتال میں سکینگ مشین پہلے ہی موجود ہے۔
ليست هناك تعليقات