اسلام آباد (ویب ڈیسک ) منی بجٹ کی باز گشت نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھا ہواہے کیونکہ نئی عائد ہونے والے ٹیکسز سے مہنگائی کی شرح میں مزید اض...
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) منی بجٹ کی باز گشت نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھا ہواہے کیونکہ نئی عائد ہونے والے ٹیکسز سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ظاہرکیا جا رہاہے ، منی بجٹ میں حکومت ٹیکس چھوٹ ، رعایت اور مراعات ختم کرنے جارہی ہے ، آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہو گی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ورعایت اورمراعات ختم کی جارہی ہیں، منی بجٹ میں گاڑیاں مزید مہنگی کرنے کی تجویز آئی ہے ، چھوٹی گاڑیوں پرسیلزٹیکس کی چھوٹ ختم ہوسکتی ہے، منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیوں پرٹیکس کی رعایت ختم ہونے سے گاڑیاں مزید 5 فیصد مہنگی ہونے کا امکا ن ہے ، چھوٹی گاڑیوں پرسیلزٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویزہے جبکہ امپورٹڈ 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے ۔
ليست هناك تعليقات