اسلام آباد : حکومت کی جانب سے عشرہ رحمۃ اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے ڈی چوک اسلام آباد میں قوالی کی محفل سجانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم کے معاو...
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے عشرہ رحمۃ اللعالمین ﷺ کی مناسبت سے ڈی چوک اسلام آباد میں قوالی کی محفل سجانے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ آج بعد نماز عشاء سات بج کر 30منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سماع وقوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کابینہ کے ارکان ، ممبران اسمبلی اور اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کو بھی دعوت نامے جاری کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ محفل صرف فیملیز کیلئے ہے اس لیے عوام سے التماس ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس میں شرکت فرمائیں۔
آج بعد نماز عشاء 7 بج کر 30منٹ پر ڈی چوک اسلام آباد میں محفل سماوقوالی کا اہتمام کیا جارہا ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 16, 2021
کابینہ کے ارکان ممبران اسمبلی اور اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کو بھی دعوت نامے جاری کئے جا چکے ہیں۔
یہ محفلonly for familiesہے عوام سے التماس ہے کہ اپنے خاندان کے ساتھ اس میں شرکت فرمائیں
کوئی تبصرے نہیں