Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

امریکہ میں سرکاری دورے پر موجود وزیر خزانہ شوکت ترین کے عہدے کی مدت ختم

اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس کیلئے امریکہ میں سرکاری دورے پر موجود وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے عہدے کی...

اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس کیلئے امریکہ میں سرکاری دورے پر موجود وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے عہدے کی مدت ختم ہوگئی۔


شوکت ترین نے 16 اپریل 2021 کو بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وہ غیر منتخب وزیر ہیں اس لیے اپنے عہدے پر چھ ماہ تک کیلئے برقرار رہ سکتے تھے۔ ان چھ ماہ میں اگر وہ قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن بن جاتے تو اپنے عہدے پر کام جاری رکھ سکتے تھے تاہم وہ رکن منتخب نہیں ہوئے جس کے باعث ان کی مدت پوری ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شوکت ترین کومشیر بنانے یا بطور وزیرخزانہ ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق کابینہ ڈویژن نے دونوں نوٹیفکشن تیار کر رکھے ہیں جن میں سے ایک جلد ہی جاری کردیا گیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت غیر منتخب شخص کو چھ ماہ کیلئے وزیر بنایا جاسکتا ہے۔ آئین کے اسی آرٹیکل کے تحت مسلم لیگ ن نے مفتاح اسماعیل کو جب کہ تحریک انصاف نے عبدالحفیظ شیخ اور ان کے بعد شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنایا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles