لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور :ملتان اور گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر...
لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور :ملتان اور گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور مرزا حبیب نے کہا کہ میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 بچوں نے امتحان دیا،2 لاکھ 88 ہزار617 بچوں نے میٹرک کاامتحان پاس کیا، کامیابی کا تناسب98.58 فیصد رہا۔گوجرانوالہ کے میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 48 ہزار 156 امیدواروں نے حصہ لیا، 2 لاکھ 46 ہزار 392 امیدوار پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 99.29 فیصد رہا۔ملتان بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ملتان میں 130310 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، 129455 طلبہ کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 99.34 فیصد رہا۔
بہاولپور کے میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 4103 طلبا شریک ہوئے اور ایک لاکھ 3128 طلبا کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 99.06 فیصد رہا۔بہاولپور بورڈ میں 242 طلبا کے 1100 میں سے 1100 نمبر آئے جبکہ 1098 نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 316 ہے۔ تیسرے نمبر پر 333 طلبا نے 1096 نمبر حاصل کیے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے میٹرک امتحانات میں 84 ہزار 422 طلبا نے حصہ لیا اور کورونا پالیسی کے تحت 82 ہزار 593 طلبا کامیاب قرار پائے۔
فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی ، ڈی جی خان اور ساہیوال بورڈ بھی سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (میٹرک) کے سالانہ امتحانات 2021 کا آج اعلان کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں