لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں نیشنل ٹی 20 کپ کے میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے قومی سطح کے ٹورنامنٹس کے دورا...
لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں نیشنل ٹی 20 کپ کے میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے قومی سطح کے ٹورنامنٹس کے دوران سڑکیں بند کرنےسے روک دیا۔
لاہورہائیکورٹ میں کرکٹ میچز کے دوران سڑکیں بند کرنے کے کیس پر سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی ، عدالت کے حکم پر سیکرٹری داخلہ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل ٹریفک پلان دیا جائے گا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے ،سموگ کی وجہ سےفضاآلودہ ہے، قومی سطح کے ٹورنامنٹس کے دوران سڑکیں بند نہ کی جائیں ۔
ليست هناك تعليقات