اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت افغانستان کے حالات کی وجہ سے بڑھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا ک...
اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت افغانستان کے حالات کی وجہ سے بڑھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ مریم نوازکہہ رہی تھیں نوازشریف خون کے آنسورورہے ہیں، نوازشریف خون کے نہیں مگرمچھ کے آنسورورہے ہیں، نوازشریف جس طرح لندن گئے انہیں خون کے آنسورونے کی ضرورت نہیں۔عمران خان کی حکومت کوسوا 3سال ہوگئے، عمران خان کہیں نہیں جارہے،5 سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ مہنگائی پرقابوپایاجائے، عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی، دنیابھرکی طرح یہاں بھی تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، مریم نوازکی تقریرسے عمران خان کانام نکال دیں تواس میں کیاتھا؟۔
کوئی تبصرے نہیں