Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

محبت کے دشمنوں نے گھر کو آگ لگا دی ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ: پیر جہانیاں کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے پ...

مظفرگڑھ: پیر جہانیاں کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثہ کے مطابق گھر کے ایک رہائشی محبوب عرف کالا نے 18 ماہ قبل روہیلانوالی کے علاقے ماہرہ میں فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، آتشزدگی کا واقعہ بھی مبینہ طور پر محبوب عرف کالا کے سسرالیوں کی کارروائی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، جس میں پیٹرول کی خالی بوتل بھی شامل ہے۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد محبوب عرف کالا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔


کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles