کراچی :اداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر ٹویٹر پر ذومعنی پیغام جاری کر دیاہے جس پر ایسا ظاہر ہو تاہے کہ وہ وزیر...
کراچی :اداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر ٹویٹر پر ذومعنی پیغام جاری کر دیاہے جس پر ایسا ظاہر ہو تاہے کہ وہ وزیراعظم پر طنز کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔پیٹرول کی قیمت ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا اور لوگ اچانک قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے ”پیٹرول پرائس“ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی ”وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔۔۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔۔۔“
ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ”ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟“ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ”تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں“۔
کوئی تبصرے نہیں