Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ آج سجے گا، پہلے دن عمان، پاپوا نیو گنی اور بنگلہ دیش ، سکاٹ لینڈ کے میچز ہوں گے

دبئی: ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021ء کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا۔پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے عمان ...

دبئی: ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021ء کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا۔پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے عمان اور پاپوا نیو گنی جب کہ دوسرا میچ رات سات بجے بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر16ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کا آغاز عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ فائنل میچ14 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ دفاعی چیمپین ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ٹورنامنٹ تین حصوں راؤنڈ ون ، سپر سٹیج 12 اور ناک آؤٹ یعنی سیمی فائنل اور فائنل میچز پر مشتمل ہوگا۔ ۔ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جس میں دونوں گروپس کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر سٹیج 12کےلیے کوالیفائی کرسکیں گی۔سپر سٹیج 12 سے ہر گروپ کی دو دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔میچز کے دوران جیت حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے جبکہ میچ ٹائی یا منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیمیں ایک ایک پوائنٹ کی حق دار ٹھہریں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیمی فائنل اور فائنل دونوں کے لیے ریزو دن رکھا ہے جبکہ انکے علاوہ کسی دوسرے میچ کے لیے یہ سہولت مہیا نہیں ہوگی۔پاکستان کے گروپ میں بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں جبکہ دو ٹیمیں پہلا راؤنڈ کھیلنے کے بعد اس گروپ میں شامل ہونگی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم ، شیخ زیدسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا جس کیلئے شائقین انتہائی پرجوش ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد2007 سے ہورہا ہے جبکہ 2016 میں آخری ٹی20ورلڈکپ کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز کو فتح حاصل ہوئی تھی۔ اب تک پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز واحد ٹیم ہے جس نے دو بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles