ڈینگی مچھر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، ملک بھر سے بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریض سامنے لگے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 61 افراد ڈی...
ڈینگی مچھر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، ملک بھر سے بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریض سامنے لگے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 61 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ، دیہی علاقوں میں 42 جبکہ شہری علاقوں میں19 افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثر ہونےوالوں کی تعداد ایک ہزار 403 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 5 افراد ڈینگی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔
اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی ڈینگی قہر ڈھا رہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 71 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ، راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے ۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 198 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں پشاور سے 68 مریض شامل ہیں ۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی کی صورتحال خراب ہو رہی ہے ، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 262 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 184 لاہور سے ہوئے ہیں ۔
محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے 46 علاقوں کو ڈینگی کیلئے ہاٹ سپاٹ قرار دے دیا ہے ، ضلع وسطی میں ایک سال کے بچوں سے لیکر بزرگوں تک 66 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
ليست هناك تعليقات