Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

یہ درست ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے ، وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا۔

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کھلے دل اور واضح الفاظ میں ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا ، کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملک میں...

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کھلے دل اور واضح الفاظ میں ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا ، کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر چیزوں کو قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ہم گزشتہ 20 بر سسے ہر چیز درآمد کر رہے ہیں

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ سال 2008سے 2018تک 23ہزار ارب روپے کا قرض لیا گیا،اس سال ہمیں 12 ارب ڈالرز کا قرض واپس کرنا ہے ، دنیا بھر میں اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، ہمیں اپنی چیزوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے ، پاکستان عرب ممالک کی فوڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں سرمایہ کاری کر کے ہم ترقی کر سکتے ہیں ۔


ليست هناك تعليقات

Latest Articles