چٹاگانگ (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو خوشخبریاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ، آئی سی سی ...
چٹاگانگ (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو خوشخبریاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ، آئی سی سی کی جاری کر دہ نئی ریکنگ میں پاکستانی باولرز اور بیٹسمینوں کی ریکنگ بہتر ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد وہ بہترین باولرز کی فہرست میں تین درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ،باولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز کے پاس ہے ، دوسرے پر بھارتی باولر ایشون، تیسرے پر نیوزی لینڈ کے ٹم سوتھی ، چوتھے پر آسٹریلیا کے جوش ہزل ووڈ براجمان ہیں ۔باولرز کی فہرست میں حسن علی کو بھی خوشخبری ملی ہے ، وہ پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے 16 ویں نمبر سے 11 پر پہنچ گئے ہیں ۔
بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے عابد علی کو بڑی خوشخبری ملی ہے کیونکہ وہ 28 درجے ترقی کرنے کے بعد 48 سے 20 نمبر پر آ گئے ہیں ، ان کے علاوہ بابراعظم 8 ویں پوزیشن پر ہیں ۔ بیٹنگ میں پہلی پوزیشن انگلینڈ کے جوئے روٹ، دوسری آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ،تیسری نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، چوتھی آسٹریلیا کے مارنس، پانچویں پوزیشن بھارتی کھلاڑی روہت شرما، چھٹی پوزیشن ویرات کوہلی کے پاس ہے ۔
ليست هناك تعليقات