Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

پاکستان میں اومی کرون ویرئنٹ کی تصدیق ہوگئی

ویب ڈیسک: آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (اے کے یو ایچ) نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کی مریضہ میں جینوم سیکوینسنگ کے ذریعے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’...

ویب ڈیسک: آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (اے کے یو ایچ) نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کی مریضہ میں جینوم سیکوینسنگ کے ذریعے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ گھر میں آئسولیٹ ہیں اور ان کی صحت میں بہتر ی آرہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اب تک ہسپتال میں کسی اور مریض میں اومیکرون کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔کچھ روز قبل بیرون ملک سے پاکستان آنے والی خاتون کے مشتبہ کورونا مثبت نمونے قومی ادارہ میں لائے گئے تھے جس میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس خاتون سمیت کئی اور نمونے لائے گئے تھے، اس کے رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ قومی ادارہ صحت نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق جلد از جلد ویکسین لگوائیں.

یاد رہے کہ 8 دسمبر کو پاکستان میں کورونا وائرس کے انتہائی متعدی ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے پہلے ’مشتبہ‘ کیس کی تشخیص کراچی میں ہوئی تھی۔


ليست هناك تعليقات

Latest Articles