بھارت میں شادی بیاہ کے موقع پر عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں اور اکثر خوشی کی تقاریب میں بات لڑائی جھگڑے یا مار کٹائی تک پہ...
بھارت میں شادی بیاہ کے موقع پر عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں اور اکثر خوشی کی تقاریب میں بات لڑائی جھگڑے یا مار کٹائی تک پہنچ جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا ہے جہاں ایک شادی کی تقریب میں بن بلائے مہمان نے ایسا ڈرامہ رچایا کہ سب حقہ بقہ رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق گورکھ پور میں ایک شادی کی تقریب جاری تھی اور اسٹیج پر دلہن اور دلہا ایک دوسرے کو ہار پہنانے کے لیے تیار تھے کہ اچانک لڑکی کا پرانا عاشق اسٹیج پر آیا اور بالکل فلمی انداز میں لڑکی کی مانگ پر مل دی، صرف یہی نہیں بلکہ لڑکے نے اپنی جیب سے سندور کی پوٹلی نکال کر لڑکی پر ڈھیر سارا سندور انڈیل بھی دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سارا واقعہ اس قدر تیزی سے ہوا کہ دلہے سمیت کسی کو بھی کچھ سمجھ ہی نہ آیا لیکن جب لڑکی کے گھر والوں کو اندازہ ہوا تو انہوں نے لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ليست هناك تعليقات