Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

حکو مت کا ہر ماہ پٹرولیم لیوی میں 4 روپے95پیسے بڑھانے کا اعلان

ویب ڈیسک : حکومت کیجانب سے آئی ایم ایف سے ہونیوالے معاہدے کے بعد ہر ماہ پٹرولیم کی لیوی میں چار روپے95پیسے بڑھانے اورپی ڈی ایل کو تیس روپے ...

ویب ڈیسک : حکومت کیجانب سے آئی ایم ایف سے ہونیوالے معاہدے کے بعد ہر ماہ پٹرولیم کی لیوی میں چار روپے95پیسے بڑھانے اورپی ڈی ایل کو تیس روپے تک لے کر جانے کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیربرائے توانائی حماد اظہر نے کیا۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پٹرول پر ہر ماہ 4اعشاریہ95پیسے کے ٹیرف بڑھائیں گے جبکہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو30روپےتک لےکرجاناہے ۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کو معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے دکھائیں گے، میرے نزدیک ٹیرف بڑھانا مسئلے کا حل نہیں ہے،سیلز ٹیکس میں اقدامات کرنا پڑیں گے۔آئی ایم ایف کے ساتھ کافی لے دے ہوئی ہے،عالمی مالیاتی ادارے نے 700ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا، انکم ٹیکس اور زرعی شعبے کے لیے ٹیکس میں چھوٹ منظور کروانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک ٹیرف بڑھانا مسئلے کا حل نہیں ہے، مسئلہ کیپسٹی پیمنٹ کا ہے، پاکستان میں مہنگائی کا مسئلہ ہے لیکن یہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے، سٹیٹ بینک کومزید اقدامات کرنے چاہئیں، ٹیکس قوانین اورکاروبارمیں مزید آسانیاں پیدا کرنا ہونگی جبکہ پاورسیکٹرمیں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کا مسئلہ ہے لیکن یہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں، اب پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر ملیں گے۔


ليست هناك تعليقات

Latest Articles