بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی کے ایک ہسپتال میں خاتون نے دو سروں والے بچے کو جنم دیا لیکن کچھ دیر بعد ہی بچے کے والدین ہسپتال سے غائب ہ...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی کے ایک ہسپتال میں خاتون نے دو سروں والے بچے کو جنم دیا لیکن کچھ دیر بعد ہی بچے کے والدین ہسپتال سے غائب ہوگئے۔
ہسپتال انتظامیہ نے جب بچے کے والدین کی جانب سے دیے گئے پتے پر رابطہ کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے گھر کا پتا اور فون نمبر بھی جعلی دے رکھا تھا۔
ہسپتال کے عملے نے خیال ظاہر کیا کہ جوڑے کو شاید پہلے ہی اندازہ تھا کہ ان کا بچہ عام بچوں کی طرح نہیں ہوگا اسی لیے انہوں نے پیدائش کے فوری بعد ہسپتال سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہے جس کی ذمہ داری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے لے رکھی ہے۔
ليست هناك تعليقات