لاہور میں پتنگ بازی پر قابو نہ پایا جا سکا ، خونی ڈور نے آج ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی ، 19 سالہ نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ...
لاہور میں پتنگ بازی پر قابو نہ پایا جا سکا ، خونی ڈور نے آج ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی ، 19 سالہ نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ شالیمار لنک رود پر 19 سالہ نوجوان اسد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ خونی ڈور گلے پر پھر گئی جس سے نوجوان کی گردن کٹ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
اسد کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، نوجوان بیٹے کی میت دیکھ کر اہلخانہ پر غشی دورے پڑ گئے جبکہ علاقے کی فضا سوگوار رہی ۔
واضح رہے کہ شہر لاہور میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد سینکڑوں میں پہنچ چکی ہے جن میں دو سال کے معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام خونی کھیل کو روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں ۔
ليست هناك تعليقات