لاہور: سانحہ گریٹر اقبال پارک میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ عائشہ اکرم نے مرضی سے قابل اعترا...
لاہور: سانحہ گریٹر اقبال پارک میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ عائشہ اکرم نے مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں اور سوشل میڈیاپر وائرل کیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق قابل اعتراض ویڈیوز بنوانے اور وائرل کرنے پر عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے ، ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوئیں ۔
واضح رہے کہ اگست کے تیسرے ہفتے میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ 14 اگست کے روز سینکڑوں افراد نے دست درازی کی تھی اور کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے مگر یہ واقعہ سامنے نہ آیا ، واقعے کے تین سے چار روز کے بعد ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد یہ کیس سامنے آیا اور پولیس نے بیسیوں افراد کو گرفتار کر کے مقدمے کا آغاز کیا مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ معاملہ ایک نیا موڑ لے رہا ہے ۔
چند روز قبل عائشہ اکرم نے ٹک ٹاک ویڈیوز میں ساتھ دینے والے اپنے ہی ساتھی ریمبو پر گریٹر اقبال پارک سانحے کا الزام لگا کر اسے گرفتار کرا دیا ، نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو اپنا تحریری بیان جمع کروا یا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پرگریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے بنایا جبکہ ریمبو نے میری متعدد نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں اور ان ویڈیوز کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتا ہے۔
ليست هناك تعليقات