لاہور :اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے عوام کو لے کر سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کردیا کہا کہ حکومت کا محاسبہ کری...
لاہور :اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے عوام کو لے کر سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کردیا کہا کہ حکومت کا محاسبہ کریں گے اور منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے ، حکومت نے مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو مار دیا ہے ، حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پر نئے ٹیکسز لگا رہی ہے ، ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زائد تک کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ،یوٹیلیٹی سٹوروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی گھی اور خوردنی تیل سمیت تقریباً ہر چیز کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں