لاہور : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پا ک بھارت ٹاکرے سے قبل دو پاکستانی کھلاڑیوں کے اس وقت بھارت میںخوب چرچے ہیں ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اوپننگ...
لاہور : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پا ک بھارت ٹاکرے سے قبل دو پاکستانی کھلاڑیوں کے اس وقت بھارت میںخوب چرچے ہیں ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں محمد رضوان اور بابر اعظم کو بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خطرناک قرار دیدیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھارت میڈیا پر پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور بابراعظم کے خوب چرچے ہیں ،دونوں بلے بازوں کو ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں خطرناک جوڑی قرار دیا جا رہا ہے ، ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا ۔
بابراعظم اور محمد رضوان نے اب تک ٹی ٹونٹی میں پہلی وکٹ کی شراکت کے طور پر 429 رنز بنائے ہیں ، 53.62 کی اوسط اور 9.36 فی اوور کے رن ریٹ سے یہ پاکستان کے لیے کھیلنے والے تمام 46 جوڑیوں کی سب سے زیادہ اوسط ہے اور کم از کم پانچ مرتبہ ایک ساتھ بیٹنگ کرنے والے جوڑوں میں سے سب سے زیادہ سکورنگ ریٹ ہے۔
ليست هناك تعليقات