Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم آج دبئی میں اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی

 دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی دبئی میں تیاریوں کا آغاز آج سے ہونے جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ میں 3گھ...

 دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی دبئی میں تیاریوں کا آغاز آج سے ہونے جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اکیڈمی گراونڈ میں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن شیڈول ہے، شام 6 بجے شروع ہونے والا ٹریننگ سیشن3 گھنٹے تک جاری رہے گا، پاکستانی سکواڈ جمعے کو یو اے ای پہنچ گیا تھا جہاں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے سیمپل حاصل کرنے کے ساتھ ایک روزہ آئسولیشن کا آغاز ہوا۔

گزشتہ روز وائرس کے خدشات سے کلیئر ہونے پر قومی کرکٹرز نے ہوٹل میں جم سیشن کیا،کھلاڑیوں نے 2گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ میں خوب لہو گرمایا،پول سیشن بھی کیا تاہم پیر کو دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ میں تیاریوں کی جانچ کا موقع ملے گا۔


کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles