ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عاطف نذیر کی پولیس لائنز سیالکوٹ میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او صاحبان اور انچارج برانچز سے تعارفی میٹنگ ترجما...
ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عاطف نذیر نے پولیس لائن میں ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل کے ہمراہ ضلع بھر کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او صاحبان اور انچارج برانچز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ ڈی پی او نے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں۔ جرائم پیشہ افراد کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے انکے گرد گھیرا تنگ کریں۔ کیونکہ آپ کی کوشش سے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوگا۔ سنگین نوعیت اور دیگر مقدمات کی تفتیش کے عمل کو میرٹ، غیر جانبداری اور شفافیت کے سنہری اصولوں پر یکسو کریں۔ میری طرف سے آپ کو کوئی ڈیمانڈ نہیں ماسوائے اس کے کہ آپ میرٹ کریں۔
مزید کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ کیونکہ مظلوم کی دادرسی اور جان ومال کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔
ليست هناك تعليقات