Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےحکومت کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو...

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےحکومت کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے،کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ملک میں تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں ،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے،جہاں بھی عمران خان نے ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں آئی تباہی آئی،کٹھ پتلی وزیراعظم کو بھگانے تک احتجاج جاری رکھیں گے،سب کو نظر آرہا ہے کہ جلد پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی،ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کے وزیراعظم کا فیصلہ کرے۔
شہدائے سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر باغ جناح کراچی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جتنا چور اس وقت کٹھ پتلی وزیر اعظم ہے، اُتنا بڑا چور پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں آیا،آپ تو کہتے تھے جب مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے،آج جتنی مہنگائی ہےاس کا مطلب جتنا بڑا چور آج وزیراعظم ہے اتنا کبھی تاریخ میں نہیں رہا ،خان صاحب آج جینا اور مرنا مہنگا ہوگیاہے،آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے مہنگائی میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے،عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا،آج عوام عمران خان سے پوچھ رہے ہیں کہ کہاں گئی ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر؟وزیراعظم عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا،ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں بھی عمران  خان نے ہاتھ ڈالاوہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے۔
انہوں نےکہاکہ اپنےمستقبل کےفیصلے آپ نےخود کرنےہیں،ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گےکہ وہ ملک کےوزیراعظم کافیصلہ کرے ،آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے،حکومت میں آتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے،عوام سے وعدہ ہے کہ حکومت کے پہلے دن ہی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے،  ہم غربت مٹائیں گے غریب کونہیں مٹائیں گے،جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی وہ عوام دوست حکومت ہوگی،جب پیپلزپارٹی کی حکومت آتی ہےتو ملک کے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے،آج ہمیں ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے ،آج ملک میں تاریخی بے روزگاری ،غربت اور مہنگائی ہے ،جب شہید بی بی روزگار دینےکا وعدہ کرتی تھیں تو وہ پورا بھی کرتی تھیں

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،ہم بم دھماکوں سے نہیں ڈرتے،بے نظیر بھٹو باہر بیٹھ کر بھی الیکشن مہم چلاسکتی تھیں لیکن وہ خدشات اور خطرات کےباوجود پاکستان آئیں،بے نظیربھٹوآمرکےخلاف لڑنےکیلئےپاکستان آئیں، بے نظیر بھٹو عوام کو آمر سے نجات دلانے کیلئے پاکستان آئیں تھیں، پیپلزپارٹی کےجیالوں نےشہید بےنظیر کا بہادری سے تحفظ کیا ،یہ ظالم حکومت سیاسی انتقام پر یقین رکھتی ہے،گزشتہ 2سال سے خورشید شاہ جیل میں قید ہیں لیکن  پیپلزپارٹی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ، ملک میں جب عوامی نمائندے ہوں گے تو عوام کے حق میں فیصلے آئیں گے،ہمارا اس حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا ۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles