Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

پی ڈی ایم کا 12 ربیع الاول کے بعد حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے لیے ملک بھر  حکومت کے خلاف  احتجاج کا اعلا...

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے لیے ملک بھر  حکومت کے خلاف  احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، اویس نورانی اور محمود خان اچکزئی کے ہمراہ اسلام آباد میں اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے عام آدمی کی چیخ پکار آسمان پر پہنچ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز سے مظاہرے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’عام آدمی کو مہنگائی کے خلاف باہر نکلنا ہو گا۔ پوری قوم سے درخواست ہے کہ مظاہروں میں شریک ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ پیر کو اسلام آباد میں  پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا۔’مہنگائی کے خلاف احتجاج کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پی ڈی ایم اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے لیکن ہم نے عوام کے مفادات میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چار ماہ میں حکومت آٹھ بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ یہ ایک کرپٹ ترین حکومت ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles