اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے کالعدم تنظیم کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا اعلامیے کے مطابق پیم...
اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے کالعدم تنظیم کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔
پیمرا اعلامیے کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تنظیم کی کوریج سے روک دیا ہے جبکہ ایف ایم ریڈیو، کیبل آپریٹرز اور آئی پی ٹی وی کو بھی کوریج روکنے کی ہدایت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق کالعدم تنظیم کی میڈیا کوریج پر پابندی
میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی اور میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے۔
پیمرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مذکورہ تنظیم کو 15 اپریل 2021ء کو کالعدم قراردیا ہے، وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث ہونے پر کالعدم قرار دیا۔
کوئی تبصرے نہیں