ویب ڈیسک : نیپرا کی جانب سے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھانے کا فیصلہجس سے دسمبر میں 60 ارب روپے کا اضاف...
ویب ڈیسک : نیپرا کی جانب سے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھانے کا فیصلہجس سے دسمبر میں 60 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
نیپرا چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی جس میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھانے کا فیصلہ جس سے دسمبر میں 60 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ تقسیم کار کمپنیز کو آئندہ ماہ میں61 ارب روپے حاصل کرنے کیلئے 4 روپے 75 پیسے اضافی ایندھن کی لاگت وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔نیپرا کے کیس افسران نے نشاندہی کی کہ ایل این جی کی قلت کی وجہ سے ایک ارب 69 کروڑ روپے اور معاشی میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ارب 77 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نمائندےنے آگاہ کیا کہ بجلی کی کمپنیز نےاکتوبر کیلئے 70 کروڑ مربع فٹ یومیہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن مجموعی طور ہر 606 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ نیپراحکام کے مطابق اکتوبر کے لیے حوالہ جاتی قیمت میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 0.2 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا لیکن وہ 11 فیصد رہی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار 25 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا جو کوئلے سے چلنے والے کچھ بجلی گھروں بشمول حب پاور کی 6 ماہ سے زائد تک بندش کی وجہ 15 فیصد رہی۔
کوئی تبصرے نہیں