Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

فیاض الحسن چوہان کا 127سال پرانے جیل قوانین کو تبدیل کرنے کا اعلان

لاہور : وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 127سال پرانے جیل قوانین ، قواعد کو تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ، جیل وارڈر، ہیڈ وارڈر ، چ...

لاہور : وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے 127سال پرانے جیل قوانین ، قواعد کو تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ، جیل وارڈر، ہیڈ وارڈر ، چیف وارڈر کی سیٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی نوید بھی سنا دی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ جیل کے 127 سال پرانے قوانین قواعد کو بدلنے جا رہے ہیں ، جیل وارڈر ، ہیڈ وارڈر اور چیف وارڈر کی سیٹوں کو بھی اپ گریڈ کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پریزنر پیکیج کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بزدارنےپریزن پیکج کااعلان کرکےسب کےدل جیت لیے، 5 ارب 50 کروڑروپےکاپیکج تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔

فیاض الحسن چوہان نےعید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 60روز کی عام معافی کے اعلان کو بھی احسن قدم قرار دیا۔


ليست هناك تعليقات

Latest Articles