Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

نوجوان موجد کی بنائی یہ گھڑی چہرہ چھونے پر یاددہانی کراتی ہے

برسٹل، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ نوجوان نے ایسی گھڑی بنائی ہے،جو صارف کو اس وقت یاد دہانی کراتی ہیں، جب وہ اپنے چہرے کو چھونے ...

برسٹل، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ نوجوان نے ایسی گھڑی بنائی ہے،جو صارف کو اس وقت یاد دہانی کراتی ہیں، جب وہ اپنے چہرے کو چھونے والے ہوتے ہیں۔ نوجوان نے یہ گھڑی اپنی ماں اور باپ دونوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بنائی ہے۔
میکس میلیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ماں نتالی میلیا کے ساتھ مل کر کئی سال پہلے اس گھڑی کو بنانے کا سوچا تھا۔
وائبپرو(Vybpro) نامی یہ گھڑی نزلے اور زکام کے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سوچی گئی تھی۔تاہم میکس کئی سالوں تک اپنے خیال کو حقیقت کا روپ نہ دے سکے۔جب کورونا وائرس کی عالمی وبا پھیلی اور اس نے میکس کے خاندان کو بھی لپیٹ میں لے لیا تو انہوں نے اس گھڑی کو بنانے کا سوچا۔
میکس نے بتایا کہ اُن کے والد رچرڈ میلیا نے اس سال کے شروع میں گھڑی کے کام کرنے کے حوالے سے، تحقیق میں کافی مدد کی تھی۔
اب وہ ایک پراڈکٹ ڈیزائنر کے ساتھ مل کر اس گھڑی کا پروٹو ٹائپ بنا رہے ہیں۔
اس گھڑی کو پہننے والا صارف اپنے ہاتھوں کو چہرے کے قریب کرتا ہے تو یہ گھڑی وائبریٹ بھی کرتی ہے اور اس میں سے بپ کی آوازیں بھی آتی ہیں۔
میکس نے بتایا کہ اس گھڑی کو تجارتی پیمانے پر بنانے کے لیے 74 ہزار ڈالر کی ضرورت ہے، جس کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ جیسے ہی یہ رقم جمع ہوگئی اس گھڑی کی تیاری کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ ستمبر میں جب یہ گھڑی مارکیٹ میں آئے گی تو اس کی قیمت 111 ڈالر ہوگی۔
میکس نے بتایا کہ اس گھڑی کی ابتدائی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے صحت کے لیے کام کرنے والوں اور کورونا وائرس سے متاثر ہو سکنے والوں کو مفت گھڑیاں دی جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles