Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

کورونا وائرس : پاکستان میں فعال کیسزکی تعداد30ہزار سے بھی کم 2 لاکھ 36 ہزار 596 صحت یاب ہوئے ‘ہلاکتوں کی تعداد5ہزار787ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں مصدقہ کیسز میں سے تقریباً 87 فیصد لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں. ملک ...

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں مصدقہ کیسز میں سے تقریباً 87 فیصد لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں. ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 860 ہے جس میں سے 5 ہزار 787 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار 596 صحت یاب ہوئے ہیں آج 25 جولائی تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 370 مریض اور 9 اموات رپورٹ ہوئیں تاہم 16 ہزار 813 مریض شفایاب ہوگئے جو ایک روز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے.

ملک میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے شفایاب ہونے سے ملک میں مجموعی کیسز میں سے تقریباً 87 فیصد لوگ صحت یاب ہوگئے اور فعال کیسز 30 ہزار سے بھی کم رہ گئے‘خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اس وائرس کو یہاں 5 ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے. اس 5 ماہ کے دوران 2 ماہ میں کیسز کی صورتحال کافی تشویش ناک رہی تاہم جولائی کے آغاز سے ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی رپورٹ ہوئی آج 25 جولائی کوپاکستان میں آبادی کے حساب سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 268 افراد کو متاثر کیا جبکہ 8 اموات بھی رپورٹ ہوئیں‘سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 268 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز کی تعداد 91 ہزار 691 تک پہنچ گئی اس کے علاوہ 8 افراد کے انتقال کرجانے سے یہ تعداد 2105 سے بڑھ کر 2113 تک جاپہنچی.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 55 افراد کو متاثر کیا اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ان نئے کیسز کے بعد وہاں مجموعی کیسز 14 ہزار 821 تک پہنچ گئے. ملک کے کم متاثر علاقوں میں سے ایک آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز 2 ہزار سے بڑھ گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے مجموعی کیسز 2 ہزار 12 ہوگئے‘گلگت بلتستان جو اس وقت سب سے کم متاثر علاقہ ہے وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک فرد انتقال کرگیا‘ان نئے 24 مریضوں کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز ایک ہزار 942 تک جاپہنچے مزید برآں ایک اور فرد کے انتقال سے اموات کی تعداد 47 ہوگئی.
ملک میں کورونا کیسز میں کمی تو صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ مریض شفایاب ہوئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 ہزار 813 مریض شفایاب ہوئے جو اب تک ایک روز کی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر وائرس سے شفاپانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 596 ہوگئی ہے.
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں عالمی وبا کے مصدقہ کیسز کی تعداد271860 ہے جبکہ2لاکھ36ہزار596افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد29ہزار477ہے اور پورے ملک میں اس وباءسے اب تک5ہزار787ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں‘ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث چھ لاکھ 39 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
امریکا دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں کم از کم 39 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ وہاں اب تک ایک لاکھ 42 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں‘ لاطینی امریکہ کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے حوالے سے دنیا میں سب سے متاثرہ علاقوں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ یورپ کا خطہ اب بھی اموات کے حساب سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے.

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles