لاہور: کومتی اقدامات بھی بہتری نہ لا سکے ، لاہور کی فضا آج بھی دنیا کی آلودہ ترین فضا رہی ۔ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی فہرست میں دوسرے نمب...
بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ تیسرے نمبر پر ویتنام کا شہر ہنوئی ہے ۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ جبکہ پانچویں نمبرپر بھارتی شہر کلکتہ ہے ۔ چین کا شہر ووہان اس فہرست میں چھٹے جبکہ افغانستان کا دارالحکومت کابل ساتویں نمبر پر ہے ۔
ادھر محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق آج لاہور کے علاقے ٹاؤن ہال میں ائیر کوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی ) 200 ریکارڈ کیا گیا ، ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں اے کیو آئی 229 ریکارڈ کیا گیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا اے کیو آئی 401 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں اے کیو آئی 158 راولپنڈی میں 188 ، رحیم یار خان میں 139ریکارڈ کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں