کراچی (ویب ڈیسک ) بینظیر بھٹو کی آج 14ویں برسی منائی جا رہی ہے ، اس موقع پر ان کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے کہا...
کراچی (ویب ڈیسک ) بینظیر بھٹو کی آج 14ویں برسی منائی جا رہی ہے ، اس موقع پر ان کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے کہا کہ بینظیر ایک تحریک ، جہد مسلسل ، مضبوط قیادت اور مثالی عالمی لیڈر کا نام ہے جن کی عوام کیلئے کاوشوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔
اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک عوامی رہنماء تھیں جنہوں نے پاکستان میں اتحاد و ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دیا ۔ انہوں نےبطور وزیر اعظم شدید مخالفتوں اور رکاوٹوں کے ملک میں عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائیں ، ان کے عوامی خدمت پر مبنی بیشمار اقدامات تھے ، انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کیا ، بینظیر کا وطن کے دفاع کیلئے میزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ ایک ناقابل فراموش تحفہ ہے ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ آج کا دن پاکستان سے دہشتگردی ، انتہا پسندی کے خاتمے ، جمہوریت کی مضبوطی کے عہد کا دن ہے ۔
ليست هناك تعليقات