اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور کے ملازمین نے...
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور کے ملازمین نے 4 کروڑ روپےکے خوردبرد کیے ہیں ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازم نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے،کرپشن میں ملوث افراد کو عدالتوں نے سزائیں سنائی ہیں۔ ایف آئی اے نےاجلاس میں بتایا کہ معاملے میں 1.38 ملین کی ریکوری ہو چکی ہے جبکہ سیکرٹری صنعت نے کہا کہ ملوث ملازمین کو 5 اور 7 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔
چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کا پلیٹ فارم غلط استعمال ہو رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوامی مفاد کیلئے ہونا چاہیے۔
کوئی تبصرے نہیں