پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ گزشتہ شام 5 بجے مکمل ہو گئی تھی مگر تادم تحریر نتائج سامنےنہ آ سکے جبکہ پشاور س...
پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ گزشتہ شام 5 بجے مکمل ہو گئی تھی مگر تادم تحریر نتائج سامنےنہ آ سکے جبکہ پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسران بھی لا پتہ ہیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پشاور سے لا پتہ پریزائیڈنگ افسران کا معاملہ الیکشن کمیشن میں اٹھایا گیا ، پیپلزپارٹی الیکشن سیل متعلقہ چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ 14 پریذائیڈنگ افسر ابھی تک آر او آفس کیوں نہیں پہنچے؟ ، یہ لا پتہ افسران کہاں گئے ہیں ، انتخابی نتائج اگلے دن تک مرتب نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔
پیپلزپارٹی نے میئر پشاور کے انتخابی نتائج مرتب کرنے سے متعلق غیرمعمولی تاخیر کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 14 پریذائیڈنگ افسران کدھر گئے؟ الیکشن کمیشن نوٹس لے۔
کوئی تبصرے نہیں