بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، خوشدل، حیدر اور نواز شامل ہیں۔ پاکستان نے ب...
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، خوشدل، حیدر اور نواز شامل ہیں۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعے کو شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم کے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)،شاداب خان (نائب کپتان)،خوشدل شاہ،فخر زمان،حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔
سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 3بجے شروع ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں