اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سابق چیف جج گلگت بلتستان کے انکشافات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج شمیم رانا اور سینئر صحافی انصار عباسی کو ...
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سابق چیف جج گلگت بلتستان کے انکشافات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج شمیم رانا اور سینئر صحافی انصار عباسی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عدالت نے دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف اور ایڈیٹر کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ، عدالت کی جانب سے کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور اٹارنی جنرل کو بھی کل کے لئے نوٹس جاری کر دیے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ ہائیکورٹ کا وقار مجروح کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کر دیں ، زیر التوا معاملے میں اس طرح کی رپورٹنگ ہو گی تو کیا یہ کوئی مناسب بات ہے ،آپ سب اس کورٹ میں موجود رہتے ہیں ، کوئی اس کورٹ پر انگلی اٹھا کر دکھائے ، عدالت اس معاملے کو بہت سنجیدہ لے گی ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد اس طرح سے اٹھایا جائے گا ؟، ہمیشہ اس عدالت نے آزادی اظہار رائے کا احترام کیا ، زیر التوا کیسز پر بات کرنے کی روش بن گئی ہے ، کیا کوئی بیان حلفی عدالتی کارروائی کا حصہ ہے ۔
ليست هناك تعليقات