Page Nav

HIDE
Tuesday, June 24

Pages

Breaking News:

Ads Place

حلف نامہ غلط ہے تو رانا شمیم کو ، درست ہے تو ثاقب نثار کو سزا دیں ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر حلف نامہ غلط ہے تو سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو س...

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر حلف نامہ غلط ہے تو سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو سزا دیں ، اگر درست ہے تو سابق چیف  جسٹس پاکستان ثاقب نثار کو سزا دیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سازش کے تحت نکالا گیا ، ان کی سزائیں فوری ختم کی جائیں ، اگر حلف نامہ یا آڈیو مسلم لیگ ن نے بنائی ہے تو اسے بھی سزا دیں ، اقامہ کی فیس نہ لینے پر وزیر اعظم کو سزا مل سکتی ہے تو آڈیو پر سوموٹو کیوں نہیں ل سکتے ؟، اتنی تو ہمت کی جائے کہ سزا کالعدم قرار دی جائے ، ثاقب نثار سے سوال پوچھا جائے ، تحقیقات کرائی جائیں ۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھ اکہ معیشت کی تباہی میں نیب کا بڑا حصہ ہے ، معاملات میں سدھار کیلئے ملک کو آئین پر واپس لانا ہوگا۔

اس سے قبل ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، جج کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت نہ ہو سکی ۔ سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔


کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles

بجلی کے بل اتنے زیادہ کیوں آئے؟

پنجاب میں 70 ہزار عربی اساتذہ کی بھرتی کافیصلہ

جنوبی افریقہ سے آنیوالے 15مسافر سیالکوٹ ائیر پورٹ کے قرنطینہ...

شوکت ترین وفاقی وزیر بن گئے ، صدر عارف علوی نے عہدے کا حلف ...

بینظیر ایک تحریک، جہد مسلسل ، مضبوط قیادت اور مثالی عالمی ل...

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 146 واں یوم پیدائش

اومی کرون کاپھیلاؤ۔۔ چار ہزار سے زیادہ فلائٹس منسوخ

تحریک انصاف کی تنظیم سازی، اسد عمر سیکریٹری جنرل مقرر

پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ میں ت...

صوبہ پنجاب میں کتنی نئی یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کر لیا گی...