پنڈی بھٹیاں میں اے ٹی ایم سے ہیکرز 58 لاکھ روپے لے اڑے۔ بینک مینیجر کے مطابق ہیکرزنے ڈیوائس کے ذریعے 5 ہزار والے نوٹوں کی ٹرے کو ہیک کیا۔ ہی...
پنڈی بھٹیاں میں اے ٹی ایم سے ہیکرز 58 لاکھ روپے لے اڑے۔
بینک مینیجر کے مطابق ہیکرزنے ڈیوائس کے ذریعے 5 ہزار والے نوٹوں کی ٹرے کو ہیک کیا۔ ہیکرزکی جانب سے ڈیوائس کا رابطہ منقطع ہوا تو اے ٹی ایم مشین خود کارطریقے سے بند ہوگئی۔
ہیڈآفس سے الرٹ جاری ہونے پر بینک کاگارڈ مشین تک پہنچا لیکن اس وقت تک مشین خالی ہو چکی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کرد ی ہے۔ بینک کی جانب سے اے ٹی ایم کو سیل کردیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں