وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے کو وزیراعظم نے دنیا بھر میں اجاگر کیا، اگر کوئی بیرون ملک ہماری دل آزاری کرتاہے تو ...
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے کو وزیراعظم نے دنیا بھر میں اجاگر کیا، اگر کوئی بیرون ملک ہماری دل آزاری کرتاہے تو کیا اپنے لوگوں کو مارنا جائز ہے؟ریاست کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، جب سڑکیں بلاک کی جائیں اور املاک کو نقصان پہنچایا جائے، اس وقت کوئی معاہدہ نہیں رہتا، معاہدہ اس وقت ہوتا ہے جب معاہدے کی پاسداری ہوتی ہے، غیر قانونی فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو ن لیگ پر پابندی لگ سکتی ہے،
اسلام آ باد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نےکہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ریاست کو ڈکٹیٹ کرے اور لوگوں کے جان و مال کو خطرے میں ڈالے،ناموس رسالتﷺ کے معاملے کو وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے بڑے بڑے فورمز پر بھرپور انداز میں پیش کیا ،ابھی حال ہی میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور ربیع الاول کے مہینے میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا گیا ،میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں تمام لوگوں کو ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے،ناموس رسالتﷺ کے معاملے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے سے ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،لیکن ہمیں اپنا طریقہ کار بھی درست کرنے کی ضرورت ہے،یہ نہیں ہو سکتاکہ ہماری دل آزارہ باہر کے ممالک سے ہو اور ہم یہاں پر لوگوں کی گاڑیاں جلانی شروع کردیں،کسی انسان کو ناحق قتل کرنا شروع کردیں،کیا ہمارا اسلام ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے؟سنت رسولﷺ تو یہ ہے کہ راستے کا پتھر بھی ہٹایا جائے اور راستوں میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ،ناموس رسالتﷺ کے ایشو پر جتنا کام اس حکومت نے کیا ہے ،ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی،آج کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو سیدھی گولیاں ماری جا رہی ہیں، ان کے گھروں میں صف ماتم بچھا ہے، ہم کالعدم جماعت کی ہر جائز بات سننے کو تیار ہیں لیکن یہ بات سب کو یاد رکھنی چاہئے کہ ریاست کو کوئی بھی گروہ اور جتھہ ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا ۔
ليست هناك تعليقات