لاہور: شاہدرہ میں محلے داروں میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے جہانگیر ٹاؤن میں مع...
لاہور: شاہدرہ میں محلے داروں میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے جہانگیر ٹاؤن میں معمولی بات پر محلے داروں کے مابین جھگڑا ہو گیا جس پر علی رضا نامی شخص نے مشتعل ہو کر فائرنگ کردی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں ذیشان، مقصود اور طاہر نامی تین بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کےلیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں