Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

سیمی فائنل میں رسائی کا خواب لیے پاکستان ٹیم آج افغانستان سے ٹکرائے گی

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف آج  دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت اور نیوزی ل...

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف آج  دبئی میں کھیلے گی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے افغانستان کو بھی خطرناک حریف تصور کیا جارہا ہے ۔

پاکستان بھارت کو  پہلے میچ میں خوب دھویا، دس بڑے ناموں کی ٹیم کو دس وکٹوں سے مارا، دوسرے میچ میں کیویز کو بھی بآسانی چت کیا، گرین شرٹس کا اگلا شکار اب افغانستان ہے۔

افغانستان کی ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں خطرناک حریف کے طور پر سامنے آئی ہے۔وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی، پھر اسکاٹ لینڈ کو گروپ ٹو کے میچ میں 130 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔
بولنگ میں راشد خان اور مجیب الرحمان اپنی گھومتی گیندوں سے بیٹسمینوں کو پریشان کررہے ہیں تو بیٹنگ میں حضرت اللہ ززائی، محمد شہزاد اور اصغر افغان شامل ہیں۔

دوسری جانب گرین شرٹس نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے لیے راہ ہموار کرلی ہے، بولرز فارم میں ہیں، بیٹسمینوں کے بلے بھی خوب چل رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم کو اب کمزور حریف نہیں کہا جاسکتا، یہ دونوں ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوں تو دلچسپ میچ دیکھنے کو ملتا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جس میں پاکستان نے تین وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ آج شام سات بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles