Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے

عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے ، عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے ، نو منتخب وزیر اعلیٰ آج ہی عہدے...

عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے ، عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے ، نو منتخب وزیر اعلیٰ آج ہی عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

عبدالقدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کے لئے چند روز قبل گورنر بلوچستان کو سپیکر کا عہدہ چھوڑنے کیلئے استعفیٰ ارسال کیاتھا جو گورنر بلوچستان نےگزشتہ روز منظور کیا تھا۔ گزشتہ شام ہی انہوں نے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے وزارت اعلیٰ کے کاغذات نامزد نہیں کرائے ۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles