نیویارک (ویب ڈیسک) کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بُک کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کی منصوب...
نیویارک (ویب ڈیسک) کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بُک کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کیوں کہ اب یہ ایپلکیشن صرف ایک سوشل ایپ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ایک مکمل ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے۔
واٹس ایپ، انسٹا گرام کی مالک کمپنی فیس بُک عنقریب اپنا نام بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے، فیس بُک کمپنی کے استعمال میں دن بہ دن مختلف تبدیلوں کے سبب اسے ایک ایسا نام دینے کا ارادہ کیا جا رہا ہےجو کہ میٹاورس (حقیقت سے دور ایک مکمل الگ دنیا) کی نمائندگی کرے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بُک کا نام رواں ماہ کی 28 تاریخ کو مارک زکر برگ کی زیر صدارت ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے کیا جا سکتا ہے، اکتوبر کے مہینے ہی میں فیس بُک کا نیا نام اور اس کی شناخت تبدیل کی جا سکتی ہے جس کے نتیجے میں فیس بک صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بُک کا نام تبدیل ہونے کے بعد بھی یہ بطور ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح ہی استعمال کیا جا سکے گا، فیس بُک میں تبدیلی لانے کا اہم مقصد اس پر سے سوشل میڈیا کا ٹھپہ ہٹانا اور اس سے جڑے تمام تنازعات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں