وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات...
وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجاویز مسترد کر دی ہیں ۔ اس سے قبل یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے بڑھانے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے ، مٹی کا تیل 6.29 روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ مہنگائی کابوجھ عوام پرمنتقل کر نے کے بجائے ریلیف کوترجیح دے رہے ہیں، عوام پرپڑنے والے بوجھ کوحکومت خودبرداشت کررہی ہے.وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ اوگرا نے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر نرخوں میں اضافے کی تجویز دی تھی ۔
ليست هناك تعليقات