وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی ، عدالت نے عدم پیشی پر شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری ج...
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی ، عدالت نے عدم پیشی پر شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت کی ، عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔
ليست هناك تعليقات