اسلام آباد: حکومتی وفد اور مفتی منیب الرحمان کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل ہو گیاہے ، اب یہ پریس کانفرنس دوپہر سوا تین بجے کی جائے گی ۔ نجی ٹ...
اسلام آباد: حکومتی وفد اور مفتی منیب الرحمان کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل ہو گیاہے ، اب یہ پریس کانفرنس دوپہر سوا تین بجے کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان شامل ہیں ۔ حکومتی وفد نے مفتی منیب کے ہمراہ صبح پریس کانفرنس کرنا تھی مگر آخری لمحات میں پریس کانفرنس موخر کر دی گئی تھی ۔
شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کے لئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آئی ڈی ) پہنچ چکے تھے مگر پریس کانفرنس ملتوی ہونے کے باعث وہ واپس چلے گئے تھے ۔
ليست هناك تعليقات